یورپ کا سفر مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)بیرون ملک جانے کے متعدد پاکستانی خواہشمند ہیں مگر وسائل کی کمی کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار ہیں، یورپ جانے کا ارادہ رکھنے والوں کے لئے بھی اہم خبر آئی ہے جس میں سیاحتی شینگن ویزے کی فیس سے بتایا گیا ہے۔

یورپی کمیشن نے سیاحتی شینگن ویزا اپلائی کرنے والوں کے لیے اہم اعلان کردیا، جس کے تحت یورپ کا سفر مزید مہنگا ہوگیا، یورپی کمیشن نے گیارہ جون سے سیاحتی شینگن ویزا فیس بڑھانے کا اعلان کیا، جو تقریباً ستائیس ہزار روپے پاکستانی ہوگی۔ شینگن ویزے کی فیس میں بارہ فیصد اضافہ کرتے ہوئے بڑوں کیلئے 90 اور چھ سے بارہ سال کی عمر کے بچوں کے لئے 45 یورو فیس مقرر کی گئی ہے۔شینگن ویزے پر ستائس یورپی ممالک جن میں جرمنی، اٹلی اور اسپین، آسٹریا، بیلجیئم، چیک ریپبلک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، کروشیا، لٹویا، لیکٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سلوواکیہ، سلووین، سویڈن جیسے مشہور سیاحتی مقامات کی سیر کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے یورپی یونین بلاک سے باہر 60 سے زائد ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا کے داخلے کی اجازت دیتی ہے ، فی الحال جن مسافروں کو ویزا کی ضرورت ہے، ان کے پاسپورٹ پر شینگن اسٹیکر ہونا لازمی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں