لاہور (پی این آئی) سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کو ترجیح نہ مل سکی ،بتایا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتال بدستور مریضوں کی اکثریت کو صحت کارڈ پر علاج فراہم نہیں کر رہے۔
ڈاکٹرز اور عملے کامناسب شیئر طے نہ ہونے سے صحت کارڈ کو پذیرائی نہ مل سکی ، پنجاب بھر کے سرکاری و ٹیچنگ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج فراہمی کو فروغ نہ مل سکا ، صحت کارڈ پر پرائیویٹ ہسپتالوں میں 50فیصد اخراجات مریض کو ادا کرنا ہوتے ہیں ،سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کو ترجیح نہ دینے سے مریض دربدرہو کر رہ گئے،حکومت کی جانب سے صحت کارڈ پر سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے رجحان کو فروغ دینے میں تاحال پیش رفت نہ ہوسکی، سرکاری و ٹیچنگ ہسپتالوں میں آنے والے 50 فیصد سے زائد مریضوں کو صحت کارڈ پر علاج نہیں مل رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں