پاکستان رینجرز کی بڑی کارروائی، بھارتی باشندے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان رینجرز(پنجاب) نےاپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتےہوئےایک بارپھراسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پاکستان رینجرز(پنجاب) کےگشت پرمامورمستعددستے نےسلیمانکی کے نواح سریاں والی کےسرحدی علاقے میں بھارتی باشندے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔پاکستان رینجرز (پنجاب) بھارتی اسمگلرکو آج بین الاقوامی سرحدی قوانین کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھارتی حکام کے حوالےکردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close