اسلام آباد(پی این آئی)علی امین نےوفاق کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی اجلاس میں اپنے صوبے کے مسائل کی بات کی، میرے بھائی علی امین گنڈاپور نے وفاق کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آج کی میٹنگ سے پیغام گیا کہ وفاق اور اکائیوں میں اتحاد ہے، ایس آئی ایف سی پر سب کو اعتماد ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کروائی،
انہوں نے ایس آئی ایف سی کی اہمیت کو مانا اور کہا کہ وہ ایس آئی ایف سی سے باہر نہیں ہیں۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ میٹنگ میں یو اے ای سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری سے متعلق بات ہوئی، معیشت کے اشارے مثبت سے مثبت ترین ہوتے جا رہے ہیں، وزیراعظم کہہ چکے ہیں ہماری توجہ امداد پر نہیں سرمایہ کاری پر ہوگی، یو اے ای سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں آرمی چیف کی بڑی کاوش ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کےلیے ایس آئی ایف سی کے تحت 6 ڈیسک بنیں گے، ہمارا سارا فوکس تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں