عمران خان کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے، مفتاح اسماعیل کھل کر بول پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے ، مفتاح اسماعیل کھل کر بول پڑے۔۔۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی رول سے عمران خان کو کوئی مسئلہ نہیں، انہیں مسئلہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے ہے، جو اُن کے حق میں نہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کو اشارہ ملے گا تو وہ پھر سے ساتھ ہو جائیں گے، اُن میں جمہوری جذبہ نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ جو آپ کو لائے گا وہ آپ کو نکالےگا۔

اس وقت سیاست پرو اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہورہی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائےگا، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا اسد عمر کی غلطی تھی، اسحاق ڈار کو وزیر بننے کا شوق تھا، میری وزارت کے دور میں میاں صاحب نے کہا پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھےگی، شہباز شریف کچھ بھی نہ بول سکے، اس طرح ملک کا ایک سو دس ارب روپے کا نقصان کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close