اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد پولیس کے افسر کی سیو غزہ موومنٹ کے رہنما اور سابق سینیٹر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان سے انگلی اٹھا کر بات کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ کاش اسلام آباد پولیس کا غصہ اس با اثر قاتل پر ہوتا جس نے ڈی چوک پر سیو غزہ کے کیمپ پر گاڑی چڑھائی تھی۔ ن لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ طاقت حق نہیں بلکہ حق طاقت ہے۔ مشتاق احمد خان اور ان کی اہلیہ دنیا بھر کے با ضمیروں کی طرح غزہ میں نسل کشی کیخلاف آواز بلند کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ نے اسلام آباد پولیس کے افسر کی مشتاق احمد سے بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسر نے جماعت اسلامی کے رہنما سے بدتمیزی کی ہے، کیا اسلام آباد پولیس کے افسران کو یہ تربیت دی گئی ہے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں