آئی ایم ایف کا گیس ٹیرف کے نفاذ سے متعلق بڑا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی)آئی ایم ایف کا گیس ٹیرف کے نفاذ سے متعلق بڑا مطالبہ۔۔۔آئی ایم ایف نے ایک بار پھر حکومت کی جانب سے اوگرا کو گیس کی فروخت کی قیمت کا تعین کرنے کا اختیار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اب اپنے آپ کو ٹیرف کے نفاذ کے معاملے سے الگ کرلینا چاہئے۔ سینئرحکومتی عہدیدار کے مطابق اس سے گیس کے گردشی قرض میں مزید اضافے سے بچنے میں مدد ملے گی جو اب 29 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

آئی ایم ایف نے حکومتی عہدیداروں کو یہ بھی یاد کرایا کہ یکم جنوری تک اداروں کی اپنی کھپت کے بجلی گھروں کےلئے بھی گیس کے ٹیرف آر ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھروں کے برابر لا یاجانا ہے۔ سینئر حکومتی عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ ’ نگرا ن حکومت کے دور میں اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی ای سی سی نے ایک فیصلے کی منظوری دی تھی جس کے تحت اوگرا کو گیس کی قیمت فروخت کے تعین کا اختیار دیاگیا تھا اور اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ حکومت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی اور 40 دن میں یہ فیصلہ کیاجائے گا کہ کس قسم کے صارفین کو سبسڈائز ٹیرف دیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close