پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے پر مزاحمت، ضمانت منظور

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے پر مزاحمت، ضمانت منظور۔۔۔۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں کو دھمکی دینے کے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے عامر مغل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔عامر مغل کی جانب سے سردار مصروف اور علی بخاری نے دلائل دیے تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے موقع پر مزاحمت کرنے پر انسداد دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں علاقہ مجسٹریٹ محمد سجاد کی مدعیت میں 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما عامر مغل کو نامزد کیا گیا تھا جنہیں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں