خیبر پختونخوا حکومت کے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرنے پر وفاقی حکومت کاردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا ہے پی ٹی آئی نے ملک کودیوالیہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا کی حکومت نے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرکے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کو وفاقی بجٹ کا انتظار کرنا چاہیے تھا، پی ٹی آئی معیشت کو سبوتاژکرنے کی کوشش کررہی ہے۔وزیرمملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت نے فرضی اعداد وشمار پر بجٹ پیش کیا، امید ہے خیبر پختو نخوا حکومت اپنے رویے پر نظرثانی کرے گی اور پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور وزیرخزانہ وفاق سے تعاون کریں گے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے100ارب روپے کاسرپلس بجٹ پیش کیا۔وزیرخزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے بتایا کہ کل محصولات 1754 ارب روپے ہیں جبکہ کل اخراجات 1654ارب روپے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close