پاکستانی نرسز کیلئے خوشخبری، ایک اور ملک نے نوکریوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی) اوورسیز امپلائمنٹ کارپوریشن نے پاکستانی نرسوں کے لیے ملائیشیاء میں ملازمتوں کے مواقع کا اعلان کیا ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کارپوریشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملائیشیاء کی ایک ہیلتھ فرم کو لگ بھگ 100خواتین نرسوں کی ضرورت ہے۔وہ تمام نرسیں ان ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی اہل ہیں جن کے پاس نرسنگ میں ڈپلومہ یا نرسنگ میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری، نرسنگ سکول میں رجسٹریشن اور ہسپتال میں متعلقہ کام کا کم از کم تین سال تجربہ ہے۔ان ملازمتوں کے لیے منتخب ہونے والی نرسوں کو ماہانہ 3ہزار سے ساڑھے 4ہزار رنگٹ (تقریباً 1لاکھ 77ہزار روپے سے 2لاکھ 66ہزار روپے بنیادی تنخواہ ملے گی۔

بنیادی تنخواہ کے علاوہ نرسوں کو کئی طرح کے الائونس بھی ملیں گے جن میں جنرل نرسنگ الائونس، آئی سی یو اور او ٹی کے لیے سپیشلائزڈ الائونس اور ڈگری الائونس وغیرہ شامل ہیں۔ایک بار کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر تنخواہ اور بونس پر نظرثانی بھی کی جائے گی۔ ملائیشیاء میں یہ ملازمت حاصل کرنے کی خواہش مند نرسز او ای سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتی ہیں جس کی آخری تاریخ 5جون ہے۔ مزید معلومات کے لیے یو اے این 0311-0011-632پر کال یا [email protected]پر ای میل کی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close