قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی دوران علاج انتقال کرگئے

کراچی(پی این آئی)گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی دوران علاج انتقال کرگئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصراللہ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ اور ادارے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے نصراللہ کی زندگی بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے لیکن اللہ پاک کو یہی منظور تھا، نصراللہ کو ائیر ایمبولنس سے رحیم یار خان سے کراچی لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close