شادی شدہ خواتین کے لیے پاسپورٹ پالیسی میں تبدیلی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شادی شدہ خواتین کے لیے پاسپورٹ پالیسی میں تبدیلی کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئی پاسپورٹ پالیسی کے تحت شادی شدہ خواتین کے لیے پاسپورٹ پر والد کی بجائے شوہر کا نام ظاہر کرنا لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ پر والد یا شوہر کے نام کے حوالے سے نادرا اور پاسپورٹس آفس مختلف پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں جن میں یکسانیت کے لیے پاسپورٹ پالیسی میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ مصطفی جمال قاضی کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ پر شوہر کی بجائے والد کا نام ہونے کے سبب بین الاقوامی سفر کرنے والی خواتین کو مشکلات درپیش آتی ہیں۔نئی پالیسی سے اس کنفیوژن کا خاتمہ ہو جائے گاجو خواتین کے لیے مسائل کا سبب بنتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close