شاہ محمود قریشی کیلئے بُری خبر

اسلام آباد (پی این آئی) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،انسداد ہشتگردی عدالت نےپولیس کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تحقیات کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے سوالات اور تفتیش کی اجازت دے دی ہے،عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ویڈیو لنک کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا،پولیس 27 مئی کو شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک پر تفتیش کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close