قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نےقومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

نیشنل ہائی
ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 30 سے بڑھا کر 40 روپے،ویگن کا ٹول ٹیکس 50 سے بڑھا کر 70 روپے،بس کا ٹول ٹیکس 100 سے بڑھا کر 130 روپےکر دیا گیا ہے۔ایم ون پشاور اسلام آباد موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 240 سے بڑھا کر 350 روپے،بس کا ٹول ٹیکس 790 سے بڑھا کر 1000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ایم 3 لاہور عبدالحکیم موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 390 سے بڑھا کر 500 روپے، بس کا ٹول ٹیکس 1200 سے بڑھا کر 1600 روپےکر دیا گیا۔ایم 4 پنڈی بھٹیاں فیصل آباد ملتان موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 510 سے بڑھا کر 650 روپے،بس کا ٹول ٹیکس 1560 سے بڑھا کر 2ہزار روپے ہوگا۔ایم 14ہقلہ ڈی آئی خان موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 440 سے بڑھا کر 550 روپے،بس کا ٹول ٹیکس 1440 سے بڑھا کر 1900 روپے کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close