انٹراپارٹی الیکشن پر پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری ، سماعت کب ہوگی؟

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن پر پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا۔پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن 30 مئی کو کرے گا، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر خان، رؤف حسن کونوٹس جاری کر دیے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کروائے گئے انٹراپارٹی الیکشنز پر 7 اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن نہیں کروائے، انتظامی ڈھانچہ ختم ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھائے تھے۔اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 208 ایک کے تحت انٹراپارٹی الیکشنز 5 سال میں نہیں کروائے، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ پانچ سال سے نہیں ہے اب بطور سیاسی جماعت کیا اسٹیٹس ہے؟ پی ٹی آئی نے سیکشن 202 پانچ کے تحت فہرست میں شامل ہونے کیلئے درکار دستاویزات نہیں دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close