ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی کو نوٹس جاری

اسلام آباد (پی این آئی) ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کونوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریکِ انصاف چودھری پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کر دیا، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت 29مئی (بروز بدھ) کو ہو گی، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ بھی جاری کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close