لاہور (پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اجلاس میں اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8 واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی اور متعلقہ سیکرٹریز و حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی خان کی تعیناتی کی منظوری دی گئی جبکہ بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 2 ٹیکنیکل ایکسپرٹس طاہر مسعود اور شیخ محمد محمود کی نامزدگی کی بھی منظوری دی گئی۔
علاوہ ازیں پامکو اور ایرانی کمپنی ایم ایم آئی سی کے ساتھ سیٹلمنٹ، 12 رکنی کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو، پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کے لئے اسد اللہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی گئی۔سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام، پنجاب انوائرمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینچ انڈومنٹ فنڈ کمپنی کا قیام، پنجاب انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت کمپنی اور دوران ملازمت وفات پانے والے پی ایس پی پولیس افسران کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کی منظور دی گئی۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکڑ امجد کی تعیناتی، پنجاب ایگریکلچر فود اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تعیناتی کی منظور دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں