نئے گریجویٹس کیلئے با معاوضہ انٹرشپ پروگرام کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نئے گریجوایٹس کے لیے بامعاوضہ انٹرن شپ کا اعلان کر دیا۔

اس انٹرن شپ پروگرام میں تازہ گریجوایشن کرنے والے طالب علموں کو ماہانہ 40ہزار روپے مشاہرہ دیا جائے گا اور اس انٹرن شپ کی مدت 6ماہ ہو گی۔رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کی طرف سے اس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز جون 2024ء سے کیا جارہا ہے، جس کے ذریعے طالب علموں کو سی ڈی اے کے مختلف محکموں میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہو گا۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے اہلیت کا معیار حکومت سے منظور شدہ ادارے سے بیچلرز ڈگری (چار سال)ہونی لازمی ہے اور طالب علم کو یہ ڈگری لیے تین سال سے زیادہ عرصہ نہ گزرا ہو۔انٹرن شپ حاصل کرنے کے خواہش مند نئے گریجوایٹس سی ڈی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں۔ امیدوار معلومات کے حصول کے لیے فون نمبر 051-9252959پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close