مجھ پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد نہیں تھے، رئوف حسن کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والوں کے چہرے میرے ذہن میں نقش ہیں وہ خواجہ سراءنہیں تھے،حملہ کرنے والوں کو میں بھول نہیں سکتا،پہلے حملہ کرنے والے نے کہا ہم توتمہیں ڈھونڈ رہے تھے اب ملے ہو ۔

پی ٹی آئی رہنماءنے اپنے اوپر ہونے والے حملے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی یہ سب کچھ سن ہی رہا تھا کہ پہلے والے نے مجھ پر حملہ کر دیا اور اس کے بعد 3اور لوگ میری طرف لپکے جن میں سے ایک نے چادر اوڑھ رکھی تھی۔

پارٹی ترجمان روف حسن نے بتایا کہ حملہ کرنے والے خواجہ سرانہیں تھے، حملہ کرنے والے کوچادروالے نے کوئی تیزدھارآلہ دیا، وہ میری گردن پر حملے کاارادہ تھالیکن میری مزاحمت پرتیزدھارآلہ چہرے پر لگا۔رؤف حسن نے کہا کہ ان پر حملے کی بات نہیں،رویوں کی بات ہے، جس ڈگرپرملک کوڈال دیاگیاہے ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ کوئی امیدکی کرن تو نظرآنی چاہیے۔ریاست کے ساتھ ایسانہیں کرناچاہیے۔ میرے ساتھ جوکچھ ہوا اس کے بعد مجھے اپنی پارٹی کے لوگ یادآگئے کہ ان کیساتھ کیا کیا ہواہوگا، میں چلاجاتاکوئی بات نہیں ہزاروں لوگ میری جگہ آجاتے۔مسئلے کا حل لوگوں کوراستے سے ہٹانانہیں ساتھ لے کر چلنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close