سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزارت داخلہ کی طرف سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستانی سفارتخانے سے نائیکوپ کی تجدید کرانے کی سہولت متعارف کرا دی۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری اپنے ملک کے سفارتخانے میں جا کر ’نادرا کائونٹر‘ سے اپنے نئے نائیکوپ بنوا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کا مکمل آپریشنل آفس موجود ہے جہاں شہریوں کو نائیکوپ، قومی شناختی کارڈ، سی آر سی، ایف آر سی اور سکسیشن سرٹیفکیٹ کی بائیومیٹرک تصدیق سمیت ہر طرح کی سروسز مہیا کی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ 24اور 25مئی کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8بجے سے سہ پہر 4بجے تک نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم بھی سفارتخانے میں موجود ہو گی۔ پاکستانی شہری سفارتخانے سے پاسپورٹس کی تجدید بھی کروا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں اپنا پرانا اصل پاسپورٹ اور اس کی ایک فوٹوکاپی ساتھ لانی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close