احسن اقبال کی وزارت بھی رانا ثنا اللہ کو سونپ دی گئی

لاہور (پی این آئی)حکومت نے رانا ثناء اللہ کو وزیراعظم کے مشیر ہونے کے ساتھ ساتھ وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافہ چارج بھی دیدیا گیا ۔

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کردیا گیا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا۔وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ اب وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ہوں گے۔رانا ثناء للہ کو ملنے والے عہدے کی منظوری وزیراعظم نے دی، جس کا نوٹیفیکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنااللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دی تھی، انہیں بطور مشیر بھی وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحادی حکومت میں رانا ثنااللہ وزیر داخلہ کے منصب پر فائز تھے۔8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں رانا ثنااللہ کو فیصل آباد میں ان کے آبائی حلقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close