کراچی(پی این آئی)حافظ نعیم الرحمان نے بڑا مطالہ کر دیا۔۔۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ دبئی پراپرٹی لیکس میں جنہوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے الیکشن کمیشن انہیں نااہل کرے،دبئی پراپرٹی لیکس پر سپریم کورٹ کو انکوائری کرنی چاہیے،ایک مخصوص طبقہ اپنے اثاثے ظاہر نہیں کرتا،لوگ ان حالات کی وجہ مایوس ہو کر بیرون ملک جا رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ جس کے پاس کچھ پیسے ہیں وہ سرمایہ کاری کرتا ہے آپ اس پر بھی پابندی کی بات کرتے ہیں، سولر پینلز پر مزید ٹیکس لگنے کی بات ہو رہی ہے،
سستی بجلی فراہم کرنا حکومت کا کام ہے،جب مہنگی بجلی ہو گی تو صنعتیں کیسے چلیں گی؟حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ایک آئی پی پی نے 28ارب کا منافع کمایا اور ایک میگاواٹ انرجی نہیں بنائی،9ہزار میگاواٹ وہ بجلی ہے جس کی قیمت قوم ادا کرتی ہے لیکن استعمال نہیں کرتی،آئی پی پیز کے معاہدے کو ریوائز کیوں نہیں کیا جاتا، آئی پی پیز کو 1800ارب روپے ادا کیے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں