ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

لاہور(پی این آئی)ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر۔۔۔ڈرائیونگ لائسنس ایشونس مینجمنٹ سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ سے 4 روز تک بند رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ سے 23 مئی شام 5 بجے سے 27 مئی دوپہر 3 بجے تک بند رہے گا۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران لرنرپرمٹ،رینول وفریشن لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس جاری نہیں ہوسکیں گے،شہری 27 مئی دوپہر 3 بجے کے بعد لائسنس دفاتر تشریف لائیں،

راستہ ایف ایم،راستہ ایپ،سوشل والیکٹرانک میڈیاکے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے گا،شہریوں کےپاس ای لائسنس کاہونا،قابل قبول ہوگا،اس دوران ای لائسنس رکھنے والوں کو چالان ٹکٹس جاری نہیں ہونگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close