بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات ہوگی تو اسیران کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر ہوگی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک کو قانون کے مطابق چلانا ہے تو عدالت کی بات کیوں نہیں مانی جاتی؟

تفصیلات کے مطابق علی محمد خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج مجھے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات ہوگی تو اسیران کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر ہوگی، ملک کو قانون کے مطابق چلانا ہے تو عدالت کی بات کیوں نہیں مانی جاتی؟الیکشن کرانا ہی کافی نہیں الیکشن کا شفاف ہونا بھی ضروری تھا۔ میڈیا کی آواز دبانے کیلئے نئے نئے قوانین پاس کئے جا رہے ہیں، عدالتوں سے اگر ریلیف مل رہا ہے تو اس کا مطلب کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے۔خیبرپختونخواہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر کسان کو پیسے دے گی، کرغزستان سے کے پی کے کے طلبا کو وفاق این اوسی کیوں نہیں دے رہا؟ مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات راؤف حسن پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی سے جیل مین ملاقات ہوئی، عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔

انہوں نے راؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر راؤف حسن پرحملے جیسا واقعہ دوبارہ ہوا، پی ٹی آئی کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تو پھر پارٹی پر امن لیکن زبردست احتجاج کرے گی، عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں کسی قسم کا انتشار ہو، اس زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیے، اس کی مکمل، ہر زاویے سے تحقیقات ہونی چاہیے کہ ان پر حملہ کیوں کیا گیا، ان پر حملے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رف حسن پر حملہ تحریک انصاف کے لیڈرز پر حملہ ہے،انہوں نے سپریم کورٹ سے روف حسن پر حملے کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حملے کا نوٹس لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں