خوفناک حادثے میں کئی ہلاکتیں ہوگئیں

ایبٹ آباد(پی این آئی) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بکوٹ لیراں میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 6 جاں بحق ہوگئے۔

جیپ بکوٹ سے مسافروں کو لے کر نمبل جا رہی تھی کہ لیراں کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوئی اور کھائی میں گر گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں چار خواتین ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔حادثے کے تین زخمیوں کو سی ایم ایچ مری منتقل کر دیا گیا ، تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close