پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں کس کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا؟اہم خبر

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے صاحبزادہ محبوب سلطان کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے دیگر رہنما کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ محبوب سلطان کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد اعلان کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ رؤف حسن کو قتل کرنے کے لیے اٹھایا گیا اقدام قابل مذمت ہے، ذمہ داران سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ پاکستان سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہو؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close