جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی نے پاکستان کے کاروباری افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے دینے کا اعلان کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وفاقی چیمبر آف کامرس کے صدر عاطف اکرم شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں جرمن قونصل جنرل روڈیجر لوٹز نے پاکستانی شہریوں کو بزنس ویزے ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔جرمنی کے اعلیٰ سفارتکاروں نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پاکستانی کاروباری برادری سے ملاقات کی۔اس موقع پر جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ ’’پاکستان جرمن کمپنیوں کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے کیونکہ یہاں چار سے پانچ کروڑ افراد پر مشتمل ایک مضبوط متوسط طبقہ ہے جو قوت خرید رکھتا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’جرمن کمپنیاں پاکستان اور خطے میں ایک صدی سے زائد عرصے سے موجود ہیں۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ حالیہ سالوں میں جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے لیے پاکستانی درخواست دہندگان کی تعداد میں دو گنا سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔‘‘واضح رہے کہ جرمنی یورپ کی کامیاب ترین معاشی طاقتوں میں سے ایک ہے جہاں حالیہ عرصے میں لیبر کی شدید قلت رہی ہے۔ 2022ء میں جرمنی میں ریکارڈ 20لاکھ ورکرز کی ضرورت تھی۔ جرمنی کو اپنی کمپنیوں کو چلانے کے لیے ہر سال لگ بھگ 4لاکھ ورکرز کی ضرورت ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close