جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت بگڑ گئی

لاہور ( پی این آئی) جیل میں قید کینسر کی مریضہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت بگڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعات کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک اںصاف کی سینئر خاتون رہنما کو طبیعت بگڑنے پر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث ڈاکٹر یاسمین کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا، جس کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ بھی ہیں۔ انہیں گزشتہ سال 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم تاحال انہیں کسی عدالت سے کسی کیس میں سزا نہیں سنائی گئی۔

close