راولپنڈی (پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے درخواست کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے چیف جسٹس کو تحریری درخواست بجھو ائی،انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست جیل انتظامیہ کے ذریعے بھجوائی،بانی پی ٹی آئی نے درخواست دستخط کرکے جیل انتظامیہ کے حوالے کر دی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت 30 مئی کو مقرر ہے، اس سے قبل اس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو کے ذریعے پیش ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں