اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن پر حملے کی ایف آئی آر مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ کل شام سوا پانچ بجے پی ٹی آئی سیکرٹری انفارمیشن ایک نجی چینل سے باہر آئے، ان پر ایک قاتلانہ حملہ ہوا جو کہ پہلی بار نہیں ہوا، ایک روز پہلے بھی حملہ ہوا جس کو رپورٹ کیا جانا چاہیے تھا، کل جو قاتلانہ حملہ ہوا اللہ نے روف حسن کو ایک دوسری زندگی دی، مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تیز دھار آلے سے ایک پوری سائد چیر ڈالی، رؤف حسن کہ شہ رگ کاٹنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ رب العزت نے رؤف حسن کو محفوظ رکھا۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس رؤف حسن کے کیس کو خراب کر رہی ہے، ہم اس واقعے کی ایف آئی ار کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پولیس فوری متحرک ہوجاتی ہے لیکن ابھی تک رؤف حسن پر حملہ آوروں تک ان کی رسائی نہیں ہوسکی، تحریک انصاف کے ورکرز کو جیو فینسنگ کے ذریعے راتوں رات پکڑنے والوں نے ابھی تک ان حملہ آوروں کو کیوں نہ پکڑا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں