اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کےروپوش رہنما حماد اظہر کے منظر عام پر آنے کے بعد وفاقی پولیس بھی حرکت میں آگئی۔
پولیس اہلکار پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچے لیکن حماد اظہر پولیس اہلکاروں کے پہنچنے سے قبل ہی پشاور روانہ ہوچکے تھے،وفاقی پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیکرٹریٹ کے سٹاف سے پوچھ گچھ کی گئی۔پی ٹی ائی رہنماء حماد اظہر پارٹی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کی عیادت کے لیے اسلام آباد سیکریٹریٹ پہنچے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پہلے خان صاحب کا حکم تھا کہ تم روپوش رہو، یہ تم پر متشدد حملہ کر سکتے ہیں، مجھے عمران خان کی جانب سے کل رات کو پیغام موصول ہوا کہ باہر آجاؤ اب باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے، رؤف حسن پر حملے کے بعد اب خاموشی جرم ہے، رؤف حسن پر تشدد ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام روپوش رہنما اب سامنے آئیں گے، بہت جلد مراد سعید سمیت تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں