عمران خان سے اختلاف، شیر افضل مروت نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان سے اختلاف، شیر افضل مروت نے اہم اعلان کر دیا۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جب ملاقات ہو گی تو تمام اختلافات ختم ہو جائیں گے۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی ناراض ہوئے تو بیان بازی سے اجتناب کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں کسی سے اختلافات نہیں رکھتا، لوگ مجھے نہیں چھوڑتے ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے دور میں میرے خلاف دو درجن سے زائد کیسز بنائے گئے، تمام کیسز ہائی کورٹ میں چیلنج کیے، عدالت نے میری گرفتاری روک دی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی چیئرمین کو سزا ہوتی ہے تو یہ سیاسی انتقام ہوگا، اسی طرح کیسز اور سزائیں دیتے رہیں گے تو پھر اس کا نتیجہ احتجاج ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close