اسلام آباد(پی این آئی)آئی جی اسلام آباد کا پولیس اہلکاروں اور افسران کے علاج کیلئے بڑا تحفہ ، اسلام آباد پولیس ملازمین کے میڈیکل الاونس میں سو فیصد اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی جانب سے پولیس اہلکاروں کا میڈیکل الاونس 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کردیا۔علاج معالجے کی رقم ادائیگی کیلئے ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل، ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز کمیٹی کے چیئرمین، اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ سیکرٹری ہوں گے۔اے آئی جی جرنل کی جانب سے ملازمین کے میڈیکل الاونس اور کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انچارج پولیس لائن ڈسپنسری ، متعلقہ ڈویژن کے ایس ایس پی اور اے آئی جی بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں