حملہ کیسے اور کس نے کیا؟پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر ہونے والے حملے کے بعد پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا۔

رؤف حسن نے بتایا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا سیکرٹری اطلاعات ہونے کی وجہ سے مختلف ٹی وی چینلز میں جاتا رہتا ہوں، آج بھی پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے جی سیون سیکٹر میں نجی ٹی وی کے آفس میں گیا تھا،ریکارڈنگ کے بعد جب باہرنکلا تو چار ملزمان نے حملہ کردیا،ملزمان بظاہر خواجہ سرا نظر آ رہے تھے، ملزمان نے قتل کی نیت سے مجھ پر حملہ کیا، مجھ پرتیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا، میری کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں، مجھ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close