عمران خان کی رہائی سے متعلق اہم پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ ماہ میں رہا ہو جائیں گے۔

بیرسٹرگوہر خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل کا کوئی ایشو نہیں ہے انہیں شوکاز جاری کیا گیا تھا جس کا جواب انہوں نے دے دیدیا ہے ، انکا ایشو پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف سے ملاقات پر رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، امید ہے کہ پارٹی سربراہ کو ایک ڈیڑھ ماہ جیل سے رہا ئی مل جائے گی ، ان کی ایک کیس میں ضمانت ہو چکی ہے ، 2 کیسز چل رہے ہیں۔بیرسٹر گوہرکا ایک اور بیان میں کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں سماعت کو براہ راست دکھایا جائے،تحریک انصاف ہتک عزت قانون کو مسترد کرتی ہے،یہ لوگوں کی زبان بندی کرانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close