سینیٹر فیصل واوڈا اپنے موقف پر ڈٹ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کسی کی تذلیل کی نہ کسی کو پوائنٹ آؤٹ کیا، میں تو شواہد کے ساتھ ٹھوس بات کرتا ہوں۔

سینیٹ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ رؤف حسن پر حملہ کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کہیں توہین ہو تو میرا نام سب سے پہلے آجاتا ہے، لوگوں کو مجھ سے بہت محبت ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نے مجھے موقع دیا، میں قوم کو ایک پیج پر لے آیا ہوں، وہ ہے عدل اور انصاف کا فورم، ہم سب آئین اور قانون کی بالادستی پر متحد ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک تقریر کی، اس کے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں۔ میں نے کسی کی تذلیل کی نہ کسی کو پوائنٹ آؤٹ کیا، میں تو شواہد کے ساتھ ٹھوس بات کرتا ہوں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نشاندہی کرنا، احتساب کرنا بھی جرم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close