بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ مہینے کے اندر رہا ہوجائیں گے، بڑا دعوٰی

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ مہینے کے اندر رہا ہوجائیں گے، بڑا دعوٰی۔۔۔۔تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ ہر ملاقات پر ہماری گاڑیاں روکی جاتی ہیں،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پررکاوٹیں ختم کی جاتی ہیں،بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ مہینے اندر رہا ہو جائیں گے۔ان کاکہناتھا کہ عدلیہ کا ٹیسٹ ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز پرکیا فیصلے دیتی ہے، ایک کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہو چکی ، 2کیسز بانقی ہیں،

ملک میں غیریقینی صورتحال، الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، مہنگائی اور دہشتگردی بڑھ رہی ہے، اللہ ملک پر اپنا رحم فرمائے۔ان کاکہناتھا کہ شیرافضل مروت کا کوئی ایشو نہیں انکو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا،شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا ہے،شیر افضل مروت کا ایشو پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close