علیمہ خان نے بڑی دہمکی دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)علیمہ خان نے بڑی دہمکی دے دی۔۔۔۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے یہ جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں جب کوئی بیمار ہوتا ہے اس کو دیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل ہے بےگناہ لوگوں کو جیلوں سے نکالا جائے، ہم اب جیلوں کے باہر بیٹھ جائیں گے۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پولیس ہم پر ظلم کرنے کے لیے نہیں ہماری حفاظت کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی 2023ء کو ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان پر جلاؤ گھیراؤ کے متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف لاہور کے تھانہ سرور روڈ سمیت دیگر پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close