موسیٰ گیلانی کودھمکی آمیز میسجز کس نے بھیجے ؟ ملزم کی شناخت ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے ایم این اے موسیٰ گیلانی کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والا ملزم خانیوال سے گرفتار کر لیا گیا۔

تین روز قبل علی موسیٰ گیلانی کو ان کے والد یوسف رضا گیلانی کے موبائل فون پر دھمکی آمیز میسج ملا تھا۔ذرائع کے مطابق پیغام میں یہ کہاگیا تھا کہ علیٰ موسی گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ تنگ کر رہے ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ ملتان کے تھانہ کینٹ میں علی موسیٰ گیلانی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close