پولیس سابق وزیراعظم کو لے کر نا معلوم مقام پر روانہ ، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو تھانہ مارگلہ سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سردار تنویر الیاس کو گزشتہ رات مارگلہ پولیس نے نجی مال میں توڑ پھوڑ قبضے کے معاملے پر گرفتار کیا تھا،عدالت کی جانب سے سردار تنویر الیاس کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا مگر اسلام آباد پولیس نے رہائی نہ دی ،مارگلہ پولیس سردار تنویر الیاس کو لیکر نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نجی شاپنگ مال کے سیکیورٹی انچارج پرتشدد اور تالے توڑنے پر درج مقدمے میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی تھی ،درخواست ضمانت پر جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سماعت کی،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

تنویر الیاس کے وکیل سردار شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے،ان کے علاوہ مدعی مقدمہ ٹیپو سلطان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ ٹیپو سلطان نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا، مدعی مقدمہ اور سردار تنویر الیاس کے صلح نامہ پر دستخط کروائے گئےعدالت نے ریمارکس دیے کہ مدعی مقدمہ ٹیپو سلطان اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے،بعد ازاں عدالت نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض سردار تنویر الیاس کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی، سردار تنویر الیاس کے وکلا کی جانب سے ضمانتی مچلکے موقع پر ہی جمع کروا دیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close