نواز شریف عمران خان کی اجازت سے باہر گئے ، سینئر ن لیگی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے، نوازشریف نے باہر جانے کیلئے کوئی ڈیل نہیںکی، ووٹ کو عزت دو کے بیانیئے پر آج بھی قائم ہیں،عمران خان کی اجازت کے بغیر نوازشریف کیسے باہرجاسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ کیا اس وقت سارا زور میاں نوازشریف پر ہونا چاہیئے؟ اس وقت ملکی سالمیت کا مسئلہ ہے، غربت کا مسئلہ ہے، ملک میں اس وقت امن وامان کی صورتحال ہے ان ساری چیزوں پر بھی تو بات کرنی ہے۔ 2017میں نوازشریف کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی بلکہ عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی۔ آج ملک وہ پتھر ہے، جو ٹھہر نہیں رہا، کیوں کہ اپنی چلتی حکومت کو چلتا کیا، جنرل باجوہ اور فیض حمید کا نام کیوں نہیں لیتے؟ جتنا مرضی طاقتور شخص ہو، لیکن فیصلہ تو قلم سے لکھا گیا؟ فیصلہ نوازشریف کے خلاف پانچ ججز نے لکھا۔ نہ لکھتے کہتے ہم دباؤ میں نہیں آتے، جے آئی ٹی بنائی گئی، مانیٹرنگ جج لگایا گیا۔

میرے خلاف تین ججز نے فیصلہ دینے سے انکار کیا لیکن چوتھے نے دے دیا، مجھے کوئی اعتراض نہیں ، دنیا کی ہر جگہ میں اسٹیبلشمنٹ پیچھے کھڑی ہوتی ہے، اداروں پر الزام تراشی ایک فیشن بن چکا ہے، ، اداروں کے خلاف باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں، ان پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں، دشمن باقاعدہ فیڈ کررہا ہے، پیسا بھی دے رہا ہے۔ اس سب کی وجہ سے صورتحال کیا ہوگی؟ پھر حشر لیبیا، شام عراق جیسا ہوگا، پاکستان کی فوج پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے، ہمیں ایک حد تک رہنا چاہیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close