گرمی کی شدت میں اضافہ , گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنےکا خدشہ

اسلام آباد(پی این آئی) درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنےکا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق21تا 27 مئی گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائد رہےگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے فلیش فلڈز آنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ گلگت بلتستان اور چترال کے علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ، مقامی تنظیموں اور مقامی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close