صحافیوں کے کیسز مفت لڑوں گا، بڑا اعلان

کراچی (پی این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز مفت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سردار لطیف کہا کہ میڈیا پاکستان کی ریاست کا چوتھا ستون ہے، 2023ء ہیومن رائٹس رپورٹ میں میڈیا پر تشدد کا ذکر کیا ہے۔ہم میڈیا کے لوگوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، میڈیا پرسنز کے عدالتوں میں مفت مقدمات لڑیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پہلے تحریکیں حکومت بنانے یا گرانے کےلیے چلتی تھی لیکن ہم آئین کے نفاذ کے لیے نکلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جماعت اسلامی، پاکستان عوامی تحریک، پیر پگارا اور دیگر سیاسی جماعتوں سے استدعا کی ہے، فضل الرحمان کو بھی مینڈیٹ چوروں کے خلاف تحریک میں ساتھ لے کر نکلیں گے۔سردار لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ کراچی جلسے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، آئین کی بالادستی پر ہی پاکستان کی ترقی ہے، پاس داری صرف آئین کی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close