گریڈ 1سے 17تک کے ملازمین کی تنخواہیں دوگنی کی جائیں

اسلام آباد (پی این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، حالات ایسے ہوچکے ہیں کہ زندگی گزارنا لوگوں کے بس میں نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور خاص طور پر بجلی کا بل تباہ کن ہے، بجٹ آرہا ہے اس میں تنخواہیں پوری کرنا بھی ان لوگوں کے بس کی بات نہیں، اس حکومت کی کوئی سن رہا ہے نہ ان کی طرف دیکھ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، غریب کا خیال کریں،جو کچھ غریب عوام کے ساتھ ہورہا ہے وہ بہت زیادتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب ہمارے آزمائشی دوست ہیں، فلسطین کے مسلمانوں کے لیے واضح موقف لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کی باتیں قوم سن رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close