تیز ترین انٹرنیٹ، پاکستان ایشیا کادسواں ملک بن گیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان وائی فائی میں جدید (نیکسٹ جنریشن) ٹیکنالوجی کو اپنانے والا ایشیا کا 10 واں ملک بن گیا ہے۔

ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کو اپنانے والا 10 واں ملک بننے کے بعد پاکستان نے آر ایل اے این (ریڈیو لوکل ایریا نیٹ ورکس) کے لئے غیر لائسنس یافتہ آپریشن کے لئے 6 گیگا ہرٹز (جی ایچ زیڈ) سپیکٹرم بینڈ متعارف کرا دیا ہے جسے وائی فائی 6 ای بھی کہا جاتا ہے۔اس بینڈوتھ کے اَن لاک ہونے کے ساتھ ہی پاکستان ایشیا بحرالکاہل کا 10واں ملک بن گیا ہے جس نے وائی فائی کے لئے 6 گیگا ہرٹز ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے۔پی ٹی اے کے بیان کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں صرف 60 ممالک نے آر ایل اے این (وائی فائی) خدمات کے لئے 6 جی ایچ زیڈ (مکمل یا جزوی) اَن لاک کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس بات کا اعلان پاکستان کی کنیکٹیویٹی کو ان لاک کرنا اور 6 گیگا ہرٹز بینڈوتھ میں نیکسٹ جنریشن کے وائی فائی کو فعال کرنا ‘ کے عنوان سے ایک تقریب میں کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ اس پیش رفت نے پاکستان کو نیکسٹ جنریشن کی آر ایل اے این (وائی فائی) ٹیکنالوجی کو اپنانے میں علاقائی طور پر صف اوّل میں کھڑا کر دیا ہے اور وائی فائی 6 ای کی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لئے ایشیا میں ترقی پسند ممالک کے منتخب گروپ میں شامل ہو گیا ہے۔تقریب میں میٹا، ڈائنامک سپیکٹرم الائنس (ڈی ایس اے)، جاز، نیاٹل اور ہواوے کے مقررین نے پاکستان میں وائی فائی 6 ای کو اپنانے کے فوائد پر روشنی ڈالی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close