ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ

لاہور(پی این آئی)ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ۔۔۔۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 21 سے 27 مئی کے دوران پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، اس دوران میدانی علاقے خصوصاً جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈی سیز کو عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولتیں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق محکمۂ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔دوسری جانب لاہور میں ہیٹ ویو کے پیشِ نظر اسکولوں کو 25 مئی سے 31 مئی تک بند کر دیا گیا ہے جس کا محکمۂ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جن اسکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہ ضروری حفاظتی انتظامات کے ساتھ کھلے رہیں گے۔واضح رہے کہ محکمۂ تعلیم نے یکم جون سے 15 اگست تک پہلے ہی موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close