عمران خان ، شاہ محمود قریشی کو ریلیف مل گیا

کراچی(پی این آئی)عمران خان ، شاہ محمود قریشی کو ریلیف مل گیا۔۔۔۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تھانہ کراچی کمپنی میں درج ایک اور مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ بانی پی ٹی آئی ، زرتاج گل، علی نواز اعوان، فیصل جاوید کی ایک اور مقدمے میں درخواست بریت منظور کرلی گئی،شاہ محمود قریشی، خرم نواز، شیریں مزاری ،سیف اللہ نیازی اور اسد عمر کی درخواست بریت منظور کرلی گئی،

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف توڑپھوڑ کیس کا مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں درج تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close