اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے نام کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نام کی منظوری دے دی، نثار کھوڑو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار احمد کھوڑو صوبے میں ترقیاتی کاموں اور محکموں کی نگرانی بھی کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام محکموں کے لیے پارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر بھی جلد ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں