اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے پولیس کے مطابق سردار تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلا میں مقدمہ درج ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ مارگلہ پولیس نے تنویر الیاس کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایک کمپنی کے دفتر پر حملے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق تنویر الیاس کیخلاف 30 اپریل کو نجی مال میں توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں