آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کے گھر کے باہر واردات ڈال دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے۔

ترجمان این ٹی سی کے مطابق سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائشگاہیں ہیں۔ ترجمان این ٹی سی نے بتایا کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجے کے درمیان چوروں نیکارروائی کی اور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے گئے، جس کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close